بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے
وکیل انتظار پنجوتھا کی بازیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ شب حسن ابدال سے بازیاب کروائے گئے وکیل انتظار پنجوتھا اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ، سب میرین کیبل ٹھیک ہو گئی : پی ٹی اے کا دعویٰ
اغواء کا واقعہ
گزشتہ شب اٹک پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کو حسن ابدال سے بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا تھا، انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پولیس کا بیان
ترجمان اٹک پولیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں اغواء کاروں سے بازیاب کروایا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ کی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
انتظار پنجوتھا کا بیان
بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انہیں 2 کروڑ روپے تاوان کی عوض اغواء کیا گیا تھا۔
بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔
انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرا رہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔