دلہے کے دوستوں نے شادی میں غیر ملکی نوٹوں اور دیگر تحائف کی برسات کردی

شادیاں، تحفے اور نوٹوں کی برسات
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ اور نارووال میں شادیوں کے موقع پر دلہوں کے دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں اور دیگر تحائف کی برسات کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام سے گریز کیا جائے ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ مری
سیالکوٹ میں دلہے کی شادی
جیو نیوز کے مطابق، سیالکوٹ کے مترانوالی میں ایک دوست کی شادی پر دلہا کے دوستوں نے نوٹوں سے بھرے بیگوں کے منہ کھول دیے۔ دوستوں نے ڈالرز، پاؤنڈ، یوروز اور پاکستانی نوٹ نچھاور کیے۔ اس کے علاوہ، دلہا کے دوستوں نے موبائل فون اور کپڑے بھی شرکا میں بانٹے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 4 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، رواں سال تعداد 55 سے 65 تک بڑھنے کا خدشہ
دلہا حامد کو سلامی
سیالکوٹ کے دلہا حامد کو دوستوں نے پانچ پانچ لاکھ سلامی بھی دی۔ بارات مترانوالی ڈسکہ سے گوجرانوالہ گئی۔
نارووال میں شاندار تقریب
اُدھر نارووال میں بھی طوطے والی سے آنے والی بارات پر نوٹوں اور کپڑوں کی برسات کی گئی۔ دلہا کے دوستوں اور بھائیوں نے چھت سے سوٹ اور نوٹ نچھاور کیے۔ اس موقع پر بچوں اور بڑوں نے جال لگا کر نوٹ اور سوٹ لوٹے۔