جماعت اسلامی نے نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا
حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کی جانب سے وزیر قانون کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، وکلاءنے کل ہڑتال کا اعلان کردیا
تعلیم کی ذمہ داری
طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے لیے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی۔ متوسط اور غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
حکومتوں کی نا اہلی
انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو حکمرانوں نے اپنے ظلم و جبر سے یرغمال بنا رکھا ہے اور ملک کی دولت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ملک اور قومی وسائل پر قابض حکمرانوں سے نجات اور قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر رہیں گے، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف
ماضی کے اقدامات
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران بنو قابل پروجیکٹ کے ذریعے 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروا چکے ہیں۔
مستقبل کے منصوبے
جو طلبہ ڈگری کورس کرنا چاہتے ہیں، انہیں مفت ڈگری کورس بھی کروائیں گے اور ان کے روزگار کے لیے بھی سہولت اور معاونت فراہم کریں گے۔