جماعت اسلامی نے نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا
حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید حبس، بارش کا نیا سلسلہ کل سے متوقع
تعلیم کی ذمہ داری
طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے لیے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی۔ متوسط اور غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو شکایت ہے کہ حکومت ہماری بات نہیں سنتی لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق وہ نہ صرف بات سنتی ہے بلکہ 40 لاکھ فونز مانیٹر بھی کرتی ہے: محمد حنیف
حکومتوں کی نا اہلی
انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو حکمرانوں نے اپنے ظلم و جبر سے یرغمال بنا رکھا ہے اور ملک کی دولت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ملک اور قومی وسائل پر قابض حکمرانوں سے نجات اور قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بونڈی بیچ حملے کی تحقیقات کیلیے اہم اعلان کر دیا
ماضی کے اقدامات
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران بنو قابل پروجیکٹ کے ذریعے 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروا چکے ہیں۔
مستقبل کے منصوبے
جو طلبہ ڈگری کورس کرنا چاہتے ہیں، انہیں مفت ڈگری کورس بھی کروائیں گے اور ان کے روزگار کے لیے بھی سہولت اور معاونت فراہم کریں گے۔








