ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی معیشت پر گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے اور اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نام نہیں بکتے، صرف جیت ہی فروخت کی جا سکتی ہے
برطانیہ کے کاروباری وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے کاروباری وفد نے ملاقات کی۔ زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم، پہلی بار 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
بزنس ٹو بزنس تعلقات کی بہتری
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قافلہ زیر پوائنٹ پہنچ گیا، جھڑپوں میں 4 رینجرز اہلکار شہید، فوج طلب
بیرونی سرمایہ کاری کی اہمیت
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کاروباری برادری کو ایس آئی ایف سی کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد
انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے، اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔