کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک درجنوں زخمی
کراچی میں ڈرون آپریشن کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع شکارپور میں کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے زریعے آپریشن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کا بجٹ ۲ جون کو پیش ہوگا
کامیاب آپریشن کے نتائج
پولیس کے مطابق شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون سے حملہ کارگر ثابت ہوا۔ پانچ روز کے کامیاب آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کردی
محفوظ راستوں کی کمی
کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ دریا میں پانی آجانے کے سبب کچے کے علاقوں میں بکتر بند گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف بھرتیوں کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔
ڈرون کی اہمیت
اس صورتحال کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وگرنسی (گداگری) کنٹرول اینڈ ری ہیبلی ٹیشن بل کو صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
ڈاکوؤں میں خوف کی علامتیں
پولیس کے مطابق پہلی بار ڈاکوؤں میں خوف دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔ مشترکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔
آئندہ کی توقعات
چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق اگر آپریشن اسی طرح جاری رہا تو کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا ہوجائے گا۔ اب کچے سے کلین سویپ کے بعد ہی باہر آئیں گے اور کچے کا علاقہ کلیئر کروالیں گے۔








