پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا.
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ سیریز
کنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پیر 4 نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔
میچ کی تفصیلات
کینگروز کو ون ڈے سیریز میں مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے جبکہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز صبح 8 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا باجوڑ کا خصوصی دورہ، سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
دیگر میچز کی تاریخیں
دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 14 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔








