پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 2وکٹیں گر گئیں

میچ کی تفصیلات
میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت جب نامناسب انداز سے چھونے پر اداکارہ سارہ نے ہدایتکار کو سب کے سامنے تھپڑ رسید کردیا
ٹاس اور ابتدائی صورتحال
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل ہیں، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے صائم ایوب 1 رن پر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز عبداللہ شفیق تھے جو 12رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 15 اوورز کے اختتام پر پاکستان کے 2 وکٹ پر 51 رنزبنا لئے، بابراعظم 31 اور محمد رضوان 7 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، صدرمملکت آج دستخط کریں گے
محمد رضوان کی قیادت
میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں، قومی ٹیم میں آج صائم ایوب اور عرفان خان نیازی کا ڈیبیو ہوا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عرفان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
پاکستانی سکواڈ
پاکستانی پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی:
- عبداللہ شفیق
- صائم ایوب
- بابر اعظم
- محمد رضوان
- کامران غلام
- سلمان علی آغا
- محمد عرفان خان نیازی
- شاہین شاہ آفریدی
- نسیم شاہ
- حارث رؤف
- محمد حسنین
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد محسن نقوی کھل کر بول پڑے، ساری کہانی سنا دی
آسٹریلوی ٹیم
آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کھلاڑی:
- کپتان پیٹ کمنز
- میتھیو شارٹ
- جیک فریزر
- سٹیو سمتھ
- جوش انگلس
- مارنوس لبوشین
- گلین میکسویل
- ایرون ہارڈی
- سین ایبٹ
- مچل سٹارک
- ایڈم زمپا
پاکستان کی سیریز
پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔