توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنکی پیرنی نے سعودی سرمایہ کاری کیخلاف بیان دیا ، سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہ آئی؟ مریم اورنگزیب
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کسی شخص یا ادارے نہیں پاکستان کا نقصان چاہتے ہیں: شرجیل میمن
ماضی کے فیصلے
یاد رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
گرفتاری کی تفصیلات
واضح رہے کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔