14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک نہیں ہوئی: شیخ رشید

شیخ رشید کی پریس کانفرنس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم پر بہت ظلم کیا جا رہا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر 14، 14 کیس ہیں، بہت ظلم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار
قوم کا خوف ختم
انہوں نے کہا کہ قوم سے خوف ختم ہو چکا، ہم نے 40 دن کا چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں، شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے، کہانی بنانے والے کو داد دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اب غیر ملکیوں، کرایہ داروں، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کیسے ہوگی؟ اہم خبرآ گئی۔
پی آئی اے کی صورتحال
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع
حکومتی فیصلے اور شہری مسائل
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان (حکمرانوں) کے دوروں سے کوئی سرمایہ کاری آئی، زمین پر ٹیکس بڑھا دیے گئے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔
امریکی صدر کے انتخابات کا اثر
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا الیکشن پوری دنیا پر اثر ڈالتا ہے۔