بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا
حملہ ہوا
لاپاز(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں ایک مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی سکول پک اینڈ ڈراپ: عدالت کا اہم فیصلہ
واقعے کی تفصیلات
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل بولیویا میں پیش آیا جہاں ایک مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جیت پر امریکی خواتین نے مردوں کا ’بائیکاٹ‘ کرنے کا اعلان کر دیا
فوج کی جانب سے ردعمل
بولیویا کے فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلح گروپ نے کوکھابامبا شہر میں قائم فوجی بیرکوں پر حملہ کیا جہاں سے اسلحہ ور گولہ بارود قبضے میں لینے کے بعد 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔
فوج کی اپیل
بولیویا کی فوج نے مسلح گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن رہتے ہوئے فوری طور پر فوجی بیرکوں کا قبضہ چھوڑے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس عمل کو ملک کے خلاف غداری تصور کیا جائے گا۔