پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی
جنگ کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان
اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام 27 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منفرد نائٹ رن : وفاقی دارالحکومت کی رات روشنیوں سے بھر گئی
چیلنجز اور مواقع
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا یہ چیلنج پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون چھٹے سپیل کا الرٹ جاری، 5 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ
پائیدار ترقی میں پاکستان کی شمولیت
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو قومی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کیا، پاکستان کی پارلیمنٹ ماحول دوست توانائی پر منتقل ہونے والی پہلی پارلیمنٹ ہے۔
نئی ٹیکنالوجیز اور خواتین کی شمولیت
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ نظم و نسق سمیت دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت بڑھ گئی ہے، ذاتی تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، پائیدار ترقی کے عمل میں خواتین اہم شراکت دار ہیں۔








