سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک کر لیں

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی بنچز کے قیام کے لئے قرارداد کی تحریک پیش کی گئی، قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور و داخلہ ضیاء لنجار نے پیش کی، ایوان میں ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان: مارکیٹ پر فضائی حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

ارکان اسمبلی کی حمایت

ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر قرارداد کی حمایت کی، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد پیش کرنے کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں کامیابی کے لیے پرعزم پاکستانی نژاد امیدوار: ‘گیس سٹیشن سے امریکی ریاست تک کا سفر’

منتخب قرارداد کی منظوری

بعدازاں سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، 123 ارکان اسمبلی نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری

وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان

سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں لوگوں کو جلد انصاف ملے، کیسز جلد مکمل ہوں، 26 ویں آئینی ترمیم سے تمام صوبے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر ہم یہ قرارداد لائے ہیں، بڑی ذمہ دارانہ طرز حکومت کا ثبوت دیا ہے، جلد سے جلد آئینی بنچز بننے چاہئیں، ہم نے اپنے ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بھی بڑھانی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اور فوائد جلد سے جلد لوگوں تک پہنچنے چاہئیں۔

آئینی تقاضے

وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...