26ویں ترمیم سے جنم لینے والی اہم تبدیلیاں چند دنوں میں منظر عام پرآنا شروع ہوجائیں گی۔۔۔صالح ظافر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

تازہ ترین عدالتی ترقیات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد صالح ظافر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اپنے منصب کو سنبھالنے کے بعد آئین کی 26ویں ترمیم سے جنم لینے والی دیگر اہم تبدیلیاں ہفتہ رواں میں منظر عام پر آنا شروع ہوجائیں گی.

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال: پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرز پر پاکستانی ریاست پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے

سیاسی اور عدالتی سرگرمیاں

اس دوران وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی اہمیت کی سرگرمیاں زور پکڑیں گی۔ پارلیمانی اور عدالتی اعلیٰ سطح کے فیصلے ان دنوں میں ہونگے جو ایک دوسرے پر براہ راست اثرانداز ہوں گے۔ آئینی بنچوں کے ججوں کا فیصلہ کل ہوگا، سخت کھینچا تانی کا احتمال، ججوں کی بعض شکایات بھی سنے جانے کا امکان ہے.

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دولت میں ایک دن کے دوران کھربوں کا اضافہ ، امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس

جنگ/دی نیوز کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج الگ الگ ہوں گے جن میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر انہیں موجودہ 13 سے 25 کردینے کا قانون منظور ہوگا۔ انسداد دہشت گردی کے قانون میں ترمیم منظور ہوگی جس کے ذریعے سن سیٹ کلاز کے تحت 2 سال کے لیے بدترین دہشت گردوں کے مسلح افواج سمیت سلامتی کے ادارے گرفتار کرنے کے لیے با اختیار ہوجائیں گے جنہیں 3 ماہ سے لے کر 6 ماہ تک کسی عدالت میں پیش کیے بغیر وہ اپنی تحویل میں رکھ سکیں گے.

ماضی کے تجربات

اس نوع کا قانون 2016ء میں بھی منظور کیا گیا تھا جب آرمی پبلک سکول پشاور میں ڈیڑھ سو کے لگ بھگ بچوں کو دہشت گردوں نے بلا تقصیر شہید کر دیا تھا اور اسی دوران دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ترمیمی آرڈیننس کو جسے سینیٹ میں پیش کیا جا چکا ہے آج قومی اسمبلی میں بھی پیش کردیا جائے گا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...