پی آئی اے کو خریدنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو خریدنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ایئر لائن کو اونے پونے داموں شریف فیملی خود خریدنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سیز فائر مستقل ہے یا بھارت اس کی خلاف ورزی کرے گا؟ سینئر صحافی کامران شاہد کا سوال لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کیا جواب تھا؟ جانیے
تقریب کا انعقاد
یہ بات انہوں نے پشاور میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ قبل ازیں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے زیر اہتمام (Alternate Learning Pathways) اے ایل پی پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی
شرکاء کی موجودگی
تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین فیصل خان ترکئی، محمد سجاد، قاسم علی شاہ سمیت سرکاری حکام، شراکت دار اداروں کے نمائندے، طلبہ اور اساتذہ بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی
دہشت گردی کا ذکر
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ پی ڈی ایم حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ ہمارے وقت میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی، اب دوبارہ سے پھیلی دہشت گردی سے ہماری فورسز مقابلہ کررہی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مقابلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران دونوں نے مجھ سے رابطہ کر کے امن قائم کرنے کا کہا : ڈونلڈ ٹرمپ
ہیلی کاپٹر اور پی آئی اے کی خریداری
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پاس دو ہیلی کاپٹرز ہیں، ہم پی آئی اے کو خریدنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، پی آئی اے خریدا تو نام پی آئی اے ہی رکھیں گے، بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ایئر لائن کو اونے پونے داموں شریف فیملی خود خریدنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
سرپلس بجٹ کا ذکر
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ سرپلس ہے، ہمارا ریونیو سو فیصد ہے 9 نومبر کو صوابی میں اکٹھے ہوں گے، جلسے میں قرارداد پاس کریں گے پھر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اس بار ایک ہی دفعہ نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی گارڈ کا 13 سالہ بلے باز بیٹا جنہیں انڈین پریمیئر لیگ میں ساڑھے تین کروڑ روپے میں خریدا گیا
A.L.P پروگرام کی کامیابیاں
وزیر اعلیٰ نے اے ایل پی پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔ اے ایل پی پروگرام کے پیکیج ای کے تحت 14,487 طلبہ نے تعلیم مکمل کی۔ اے ایل پی پروگرام کے تحت اب تک مجموعی طور پر 62,000 طلبہ نے تعلیم مکمل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ جما لیا
تعلیمی مواقع کی فراہمی
اے ایل پی پروگرام کا بنیادی مقصد ان بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے جو سکولوں سے باہر ہیں اور ان کی عمریں زیادہ ہونے کی وجہ سے سکولوں میں داخلہ نہیں لے سکتے۔ اس وقت اے ایل پی پروگرام کے تحت 27 اضلاع میں قائم 1,267 سینٹرز میں 42,644 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ
تعلیم کے حوالے سے حکومتی ذمہ داریاں
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرے، وہ بچے جو سکول جانے سے رہ جاتے ہیں انہیں تعلیم دینے کے لئے منصوبہ شروع کیا گیا ہے، اگر ریاست کی کوتاہی کی وجہ سے بچے تعلیم سے رہ جاتے ہیں تو ریاست کا فرض ہے انہیں تعلیم دے، تعلیم دینے کے لئے 247 مراکز قائم کئے گئے ہیں، ہمیں بلڈنگ نہیں تعلیم دینی ہے، ہسپتال نہیں علاج کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر 5 تعلیمی ادارے سیل
سکولوں کی عدم دستیابی
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے علاقوں میں سکول نہیں ہیں لیکن ہمیں تعلیم دینی ہے، 2013 میں بننے والے سکول ابھی تک نہیں بن سکے، قبائلی اضلاع میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
بچوں کی تعلیمی صورتحال
وزیر تعلیم نے بتایا کہ 47 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، 14 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لےکر آئے ہیں، 300 طلباء نے علامہ اقبال یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے تعلیم دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا، قبائلی اضلاع سمیت دور دراز علاقوں کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔