چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ سے خوش، اہم بیان جاری کر دیا

پی سی بی چیئرمین کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ کو سراہتے ہوئے ایک اہم بیان جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور ;سابق ایم این اے اور یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز ٹریفک حادثے میں جاں بحق
قومی ٹیم کی کارکردگی
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاباش ٹیم، ایک سخت میچ میں زبردست فائٹ کی۔ پلیئرز نے اپنا پورا زور لگا کر ہر ممکن فائٹ کیا۔
امید اور اعتماد
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا میچ ہی تھا، اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کرے گی۔