امریکی، پاکستانی و بھارتی صدور کی تنخواہ کتنی ہے؟

امریکی انتخابات کا دنگل

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی انتخابات کا دنگل اب سے کچھ دیر بعد سجنے والا ہے۔ ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن وائٹ ہاوس کی دوڑ میں آمنے سامنے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے اس طاقت ور عہدے پر براجمان امریکی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے اور انہیں کون کون سی مراعات ملتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

امریکی صدر کی تنخواہ اور مراعات

امریکی صدر کی موجودہ سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالرز ہے جو کانگریس نے 2001ء میں مقرر کی تھی۔ یہ بات واضح رہے کہ 2001ء سے قبل 3 دہائیوں تک امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ ڈالرز مقرر تھی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ تنخواہ کے علاوہ امریکی صدر کو ملنے والی اضافی مراعات میں 50 ہزار ڈالرز اخراجات کی مد میں، 19 ہزار ڈالرز تفریح کے لئے اور 1 لاکھ ڈالرز سفر کے لئے ملتے ہیں۔ سفر کے لئے ملنے والی رقم پر ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ عہدہ چھوڑتے وقت اگر امریکی صدر نے ان مرعات میں کچھ خرچ نہ کیا ہو یا ملنے والی مراعات میں سے کچھ رقم باقی رہ گئی ہو تو وہ امریکی صدر کی ملکیت نہیں ہوتی اور اس رقم کو ملکی خزانے میں جمع کرانا پڑتا ہے۔

عہدہ چھوڑنے کے بعد امریکی صدر وفاقی پے رول پر رہتا ہے اور سابق صدور کے ایکٹ کے مطابق کابینہ سیکرٹری کے مساوی پنشن وصول کرتا ہے۔ مثال کے طور پر سابق صدر ٹرمپ کو 2 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سالانہ وفاقی پنشن ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک

پاکستانی صدر کی تنخواہ

پاکستانی صدر کی ماہانہ تنخواہ پریذیڈنٹ سیلری، الاونسز اینڈ پریویلجز ایکٹ 1975ء کے تحت دی جاتی ہے جس میں 2018ء میں ایک ترمیم کی گئی تھی۔ اس ترمیم کے مطابق اب صدر کی تنخواہ میں اضافہ کابینہ کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ایکٹ کے شیڈول فور میں کیا جاتا ہے اور یہ کہ صدر کی تنخواہ، چیف جسٹس کی تنخواہ سے علامتی طور پر 1 روپیہ زیادہ ہوتی ہے۔

صدرِ پاکستان کی موجودہ ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 46 ہزار 550 روپے ہے تاہم موجودہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی صدر کی تنخواہ

بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ بشمول اضافی مراعات 5 لاکھ بھارتی روپے ہے جو 16 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔ یہ بھارت میں تمام سرکاری عہدوں میں سب سے زیادہ تنخواہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...