کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزید کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور بروقت جواب دیا جائے گا: ایرانی قومی سلامتی کونسل

بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر (آئی اے پی ٹی سی) کی 28ویں سالانہ کانفرنس پاکستان میں پہلی بار سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی نسٹ اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے سی آئی پی ایس کی نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے تمام سابقہ معاشقوں کا شوہر کو علم ہے: روبی انعم

افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات کی موجودگی

افتتاحی تقریب میں انڈر سیکریٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز جین پیئر لاکروکس، اقوام متحدہ کے پولیس مشیر، قائم مقام ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، سیکریٹری خارجہ پاکستان اور ریکٹر نسٹ بھی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی خارجی اور دفاعی پالیسیوں کی ناکامی کا اصل ذمہ داری بھارتی مین سٹریم میڈیا ہے: پراوین ساہنی

عالمی امن کے چیلنجز

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے امن قائم کرنے کی متعدد کوششوں کے باوجود معصوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار ایک واضح یاد دہانی کا کام کرتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن، ملائیشین ماڈل اپنانا ہوگا، وزیر خزانہ

کشمیر اور فلسطین کے مسائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کے لیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے عصر حاضر میں عالمی امن کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر روشنی بھی ڈالی۔

اقوام متحدہ کے تعاون کا اعتراف

تقریب میں اعزازی مہمان جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف کیا اور 28ویں آئی اے پی ٹی سی سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تقریب میں آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض شاہ نے استقبال کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...