زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: تفصیلات طلب: پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی معلومات
انٹربینک مارکیٹ کا تجزیہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 03 پیسے کی کمی سے 277 روپے 67 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ تاہم رسد بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ کی صورتحال
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 71 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔