حکومت کا سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا فیصلہ

حکومت کا اہم فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
آرمی ایکٹ میں ترمیم
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حمل کے دوران خواتین کے دماغ میں ہونے والی عجیب تبدیلیاں جو جذبات اور یادداشت پر اثر ڈالتی ہیں
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کے لیے پیش ہوگا، جس میں حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق 1997ء میں منظور کی گئی شق میں ترمیم کی جائے گی۔
سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافہ
اسی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے۔