تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھاکر 5 سال کرنے کا بل منظور
قومی اسمبلی میں بل کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت کرے گی، سلمان اکرم راجا
ترمیمی بل کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل منظور کیا، جبکہ پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔
پاکستان ایئرفورس ایکٹ میں ترمیم
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953 میں ترمیم کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔








