کئی سال چھپانے کے بعد فاطمہ ثنا شیخ کا مرگی میں مبتلا ہونے کا انکشاف
فاطمہ ثنا شیخ کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2016 سے نیورو بیماری ’مرگی‘ میں مبتلا ہیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے بیماری کو تسلیم کرنے اور اس کی ادویات لینے سے بھی انکار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 2 بھائیوں کی گاڑی تلے کچل کر جان لینے والی لڑکی کہاں ہے؟ افسوسناک انکشاف
دنگل کی شوٹنگ کی یادیں
فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ’مرگی‘ کی بیماری ہوئی۔ ابتدائی طور پر انہوں نے یہ تسلیم کرنے سے ہی انکار کیا کہ انہیں اس طرح کی کوئی بیماری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بیماری سے انکار اور شدت
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف بیماری سے انکار کیا بلکہ ڈاکٹروں کی جانب سے دی گئی ادویات لینے سے بھی گریز کیا، جس سے ان کی بیماری شدید ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرگی جیسی بیماری کے حوالے سے بہت ساری توہمات پائی جاتی ہیں اور یہ دماغی عارضہ بھی ہے، اس لیے انہوں نے اس بیماری کا علاج کروانے سے بھی گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی یونیورسٹی میں احتجاجاً اپنے کپڑے اتارنے والی لڑکی گرفتار
بے ہوشی کے دورے اور اثرات
فاطمہ ثنا شیخ کے مطابق بطور اداکارہ انہوں نے بیماری کو چھپانے کی کوشش کی، لیکن ان کی حالت میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور انہیں زیادہ بے ہوشی کے دورے آنے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض مرتبہ انہیں ہفتے میں دو بار بے ہوش ہونے کے واقعات پیش آتے تھے، اور زیادہ روشنی میں ان کی حالت میں شدت آجاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑی ریاست سے جیت کا دعویٰ
بیماری کو تسلیم کرنے کا فیصلہ
اب انہوں نے اپنی بیماری کو تسلیم کر لیا ہے اور وہ اس پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ انہیں مرگی جیسی بیماری میں مبتلا ہونے میں کوئی شرمندگی نہیں۔ فاطمہ نے یہ بھی بتایا کہ مرگی کے دورے پڑنے کے بعد کچھ وقت کے لیے ان کی یادداشت چلی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی دستک: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
غلط فہمیاں اور سوسائٹی کا ردعمل
اداکارہ نے یہ بھی بیان کیا کہ مرگی کے حوالے سے نہ صرف دیہاتوں میں بلکہ بڑے شہروں میں بھی غلط فہمیاں موجود ہیں۔ لوگ ایسے مریضوں کے بارے میں عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں، جیسے کہ جنات کا سایہ وغیرہ۔
ادویات کا باقاعدہ استعمال
فاطمہ ثنا شیخ کے مطابق انہیں بہت زیادہ دیر تک اور شدید بے ہوشی نہیں ہوتی اور اب وہ باقاعدگی سے مرگی کی ادویات استعمال کرتی ہیں۔