محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی
موسمی صورتحال کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی اضلاع سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں، کھلاڑیوں میں بے چینی
اسلام آباد اور گردونواح کا موسم
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سروس ٹربیونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی گئی
خیبرپختونخوا کا موسم
ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہسپتال کراچی: جدید روبوٹک سرجری کے ذریعے 300 کامیاب آپریشن!
پنجاب کے مختلف اضلاع کی صورتحال
سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں 54 سے 60 روپے کلو اضافہ
بلوچستان اور سندھ کی موسمیاتی پیشگوئی
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کا موسم
کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی توقع ہے۔