سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کا بل سینیٹ سے بھی منظور

مسلسل ملازمت کی مدت میں توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا
احتجاج کا سلسلہ
جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف، جے یو آئی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا
بل کی تفصیلات
اس سے قبل قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل منظور کیا، جبکہ پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں بھی ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا۔
مزید ترمیمات
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953 میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔