وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ سے 4 مسلمان حج کے لیے گھوڑوں پر سعودی عرب پہنچ گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے
کابینہ میں تبدیلی کے مراحل
24 نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور حجم میں اضافے کا کہا ہے۔ اس سلسلے میں وزراء کی کارکردگی اور مانیٹرنگ رپورٹ منگوانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور قوت خرید: رواں سال عید الاضحیٰ پر قربانی میں کتنی کمی واقع ہوئی؟
اتحادی جماعتوں کی شمولیت
کابینہ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شامل کیے جائیں گے۔ ن لیگ کے سینیٹرز اور ایم این ایز کی بھی بڑی لاٹری نکلے گی۔
کام کا آغاز
کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔