روزانہ ایک امرود کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

امرود کے فوائد
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امرود کا ذائقہ کس فرد کو پسند نہیں ہوگا؟ چاٹ کی شکل میں کھائیں یا ویسے ہی اسے چبائیں، امرود ہر فرد کو ہی پسند آتا ہے۔
اس کی مہک ہی کھانے کی خواہش بڑھا دیتی ہے اور ناشپاتی کی شکل کا یہ پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔
اس میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن سی نمایاں ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس پھل کا حصہ ہوتے ہیں۔
روزانہ ایک امرود کھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں باغیوں کا قبضہ: بشار الاسد کی حکومت اس قدر تیزی سے کیسے کمزور ہوئی؟
قبض سے تحفظ
امرود کا ایک خاص جز فائبر ہے جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
ایک امرود سے دن بھر کے لیے درکار فائبر کی 12 فیصد مقدار حاصل ہوتی ہے جبکہ اس کے بیج جلاب جیسا اثر کرتے ہیں جس سے قبض سے نجات یا اس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا چیمیپئنزٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار،چیئرمین پی سی بی کا مؤقف بھی آ گیا
مدافعتی نظام مضبوط بنائے
امرود میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن مدافعتی نظام کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی سے موسمی بیماریوں سے بچنے یا ان کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا کیونکہ اس کے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔
اسی طرح اس میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، البتہ بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
دل کو صحت مند بنائے
امرود سے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کا توازن بہتر ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
اسی طرح یہ پھل خون میں چکنائی یا کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس سے امراض قلب سے تحفظ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا
بینائی کے لیے بھی فائدہ مند
اس پھل میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے جو بینائی کے لیے اہم ہوتا ہے۔
وٹامن اے سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دیگر امراض سے بھی تحفظ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف بجٹ کی منظوری اور بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی خبروں پر کھل کر بول پڑے
جسمانی توانائی میں اضافہ اور تناؤ دور کرے
امرود میں موجود میگنیشم سے مسلز اور اعصاب کو سکون پہنچتا ہے جس سے دن بھر کی مصروفیات کے بعد سکون کا احساس ہوتا ہے، تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں منشیات بحالی مرکز پر مشتعل افراد کا دھاوا، منشیات کے عادی 125 مریض فرار
جسمانی وزن میں کمی
امرود کھانے کی عادت سے میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس پھل کو کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ممکن ہوتی ہے، جس سے بھی جسمانی وزن میں کمی لانا کچھ آسان ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کے لیے دائر درخواستیں خارج
بڑھتی عمر کے اثرات کی روک تھام
امردو میں وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے کیروٹین وغیرہ کی موجودگی سے جلد کو جھریوں سے پاک رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم
حاملہ خواتین کے لیے مفید
امرود فولیٹ کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جس سے بچے میں پیدائش نقص کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ اس میں موجود فولک ایسڈ بچے کے اعصابی نظام کی نشوونما کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج اور آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال
دماغی افعال کو متحرک کرے
امرود میں وٹامن بی 3 اور بی 6 موجود ہوتے ہیں جو ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند وٹامنز ہیں۔
وٹامن بی 6 سے دماغی تنزلی اور ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
جِلد کو جھریوں سے بچائے
امرود وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے کیروٹین سے بھرپور پھل ہے جس سے جِلد کو جھریوں سے تحفظ ملتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ روزانہ ایک امرود کھانے سے جِلد کو طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
نوٹ
یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔