واشنگٹن کی اہم عمارتوں کے باہر حفاظتی دیواریں کھڑی کردی گئیں، مگر کیوں؟ وجہ جانیے

امریکا میں صدارتی انتخابات قریب

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں کل صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جس میں سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

ماضی کے واقعات کا اثر

امریکا میں عام طور پر انتخابات پر امن ہوتے ہیں اور ان کے نتائج کو تسلیم بھی کرلیا جاتا ہے لیکن گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

کیپیٹل ہل پر حملہ

معاملہ یہاں نہیں رکا اور 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا جہاں نئے امریکی صدر کے لیے ووٹنگ ہورہی تھی، مظاہرین نے کیپیٹل ہل کے اندر ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔
اگرچہ حکام کی جانب سے متعدد مرتبہ اس بات کا یقین دلایا جاچکا ہے کہ انتخابات کے دوران کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کا خطرہ نہیں ہے لیکن واشنگٹن کے شہریوں اور وہاں موجود کاروباری اداروں کو 6 جنوری 2021 کے واقعات اب بھی یاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات

حفاظتی اقدامات

اسی وجہ سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے اہم مقامات پر حفاظتی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ حفاظتی دیواریں صرف نجی املاک کے تحفظ کے لیے کھڑی نہیں کی جارہی بلکہ وائٹ ہاؤس، نائب صدر کی رہائش گاہ اور کیپیٹل ہل کے اطراف بھی حفاظتی باڑ لگائی جارہی ہے۔

سیکیورٹی کی بھرتیاں

واشنگٹن میں نجی کاروباری اداروں کو سکیورٹی گارڈز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے طویل دورانیے کی شفٹوں کے لیے اضافی سکیورٹی گارڈز بھرتی کرلیے ہیں جبکہ نجی اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی گارڈز، انجینیئرز، خاکروب اور دیگر ضروری عملے کا انتظام رکھیں اور ہنگامی حالات میں فوری عمارتیں خالی کرنے کی مشق کریں۔
دوسری جانب واشنگٹن میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام پولیس اہلکار انتخابات کے دوران 12 گھنٹے دورانیے کی شفٹ میں تعینات ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...