نوشکی: سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا، ننھے بچوں کی امن اور اپنے ہیروز کی سلامتی کے لیے دعائیں
آئی ایس پی آر کا بیان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
جھڑپ کی تفصیلات
اس سلسلے میں ضلع نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔