ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک بات جب دماغ میں آ جاتی ہے تو آپ پھر اس کو کر کے چھوڑتے ہیں جو غلط ہے۔ آج بھی ایسا مسئلہ ہے، غور کر لیں۔ کیوں اپنے ہاتھوں سے اپنا نقصان کرنے کے چکروں میں ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو جیسا ایک اور بھارتی اہلکار گرفتار، یہ کہاں سے پکڑا گیا اور اس کا نام کیا ہے؟ بڑا انکشاف
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے کوئی پیش قدمی کا امکان ہے، جب وراثتی امور میں کسی جھگڑے وغیرہ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ جو لوگ غصے کے بجائے عقل سے کام لیں گے، وہی کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے حصے کو مت چھوڑیں؛ جو آپ کا حق ہے، وہ ملے گا۔ ابھی تھوڑا سا انتظار کر لیں اور کچھ دنوں تک اپنے اور یا غیر ان سے دور رہنے کی اشد ضرورت بھی محسوس ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات کو بدلنے میں ایک پل بھی نہیں لگتا اور آپ مایوس ہو رہے ہیں۔ آج اہم دن ہے۔ توبہ اور دعا سے کام لیں، پھر حالات کیسے بدلتے ہیں، آج شام تک دیکھ ہی لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو رہا کروا کر ہی دم لیں گے، علی امین گنڈا پور
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک سے خیر کی دعا کریں۔ آپ نے بہت کھویا ہے مگر اس کو نفع کے ساتھ ان شاءاللہ آپ کو واپس کیا جائے گا۔ بس کچھ عرصہ صبر سے کام تو لے کر دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بزدلانہ حملے شرمندگی میں بدل گئے، محمد حفیظ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کوئی آپ کو اور آپ کی بات کو نہیں سمجھ سکتا۔ اس وقت خاموش رہنے اور بہت سے لوگوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی ہے۔ آپ کی بہتری دنیا میں فی الحال اسی میں دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں کچھ بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ امید ہے کہ آج کا دن آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں ہی دے کر جائے گا۔ بالکل پریشان نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت مزید نیچے آ گئی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی طور پر دن بدن بہتر ملنے کا امکان ہے مگر لگتا ہے جیسے آپ گھریلو حالات میں الجھن کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، آج مزید سستی ہوگئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ضرور ملے گا؛ قسمت میں لکھا ہوا کوئی مٹا سکتا ہے۔ پریشان نہ ہوں، چند دنوں میں آپ کو بہت کچھ حاصل ہونے کی بہت بڑی امید بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کے لیے سرحد پار سینکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
غیبی اناز سے دوسروں سے فائدہ مل سکتا ہے۔ آج گھر میں جو پریشانی محسوس کی جا رہی ہے، وہ کم ہو سکے گی اور ایک بہت بڑا رکا ہوا کام بھی چل پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے، چولستان میں کینال بنانا ناانصافی ہے: لطیف پلیجو
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دوسروں کی مدد سے فائدہ ملنا آپ کے لئے زیادہ بہتر راستہ ہے۔ غصہ قابو میں رکھیں؛ اپنے تو پہلے ہی ساتھ چھوڑ گئے ہیں، کیوں اور رشتے بھی ختم کر رہے ہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ صبح ہی اپنی نظر اتار دیں اور کوشش کریں کہ چند دن مغرب کے بعد گھر سے نہ نکلیں۔ با وضو رہنے کی بھی پوری کوشش کریں۔ ہم نے روحانی قوت کو اب بڑھانا ہے۔