میچ کے دوران بجلی گرنے سے امریکی فٹبالر ہلاک

پیرو میں فٹبال میچ کے دوران سانحہ
چلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں میچ کے دوران بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شیٹی نے شاہ رخ خان سے جھگڑے پر خاموشی توڑ دی
جاری میچ اور موسمی حالات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ تیز ہوا اور طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا۔ میچ رکنے پر کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے کہ اسی دوران آسمانی بجلی گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا: عظمیٰ بخاری
متاثرہ کھلاڑیوں کی حالت
آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک 39 سالہ فٹبالر ہلاک ہوگیا جب کہ 5 فٹبالر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ویڈیو رپورٹ