قومی اسمبلی ، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سے متعلق بل منظور

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
اجلاس کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد سے قبل وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک وزیر قانون کی جانب سے پیش کی گئی، جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرزا آفریدی نے سینٹر بننے کے لیے شبلی فراز کو 12 کروڑ روپے دیے، اینکر پرسن عمران ریاض کا الزام
قانون کی پیشکش
اس کے بعد وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا، جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 34 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھا کر 12 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی، پولیس
اپوزیشن کا ردعمل
بل پیش کرنے کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی، تاہم اس دوران وفاقی وزیر قانون نے بل کے نکات سے ایوان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رجسٹری میں ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں، جس کی بنیاد پر ججز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے۔
ہائیکورٹ کی تعداد میں تبدیلی
اسی کے ساتھ وزیر قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا اور بتایا کہ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کی جا رہی ہے۔