اساتذہ سراپا احتجاج، خیبرپختونخوا کے پرائمری سکول بند کردیئے گئے

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا احتجاج
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے سکول بند کردیئے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کی 3اہم شخصیات فرار
احتجاج کا آغاز
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا کے صدر عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ آج سے صوبے بھر کے پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل بند کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر سے پرائمری اساتذہ 11 بجے کے بعد جناح پارک پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر، کل نہیں سنایا جائے گا
تعلیمی سرگرمیوں کی روک تھام
صدر عزیز اللہ نے مزید کہا کہ صوبے میں اس وقت 26 ہزار سے زائد پرائمری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ احتجاج کیلئے پشاور پہنچیں گے۔
حکومت کی جانب سے عدم عمل درآمد
صدر ایپٹا نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن کے فیصلے پر عمل نہیں کیا۔ تحریری اعلامیہ ملنے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔