سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمان میں ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف کے ساتھ اہم ملاقات طے کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
پی ٹی آئی وفد کی قیادت
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کا وفد آج دوپہر مولانا فضل الرحمان کے رہائش گاہ پر ملاقات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ابوبکر طلحہ اور بسمیل ضیا نے ایچیسن کالج جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے
ملاقات کے مقاصد
اس ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم پر مشاورت ہوگی اور اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں: اویس لغاری
قائم مقام صدر کی منظوری
واضح رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے والے بلز کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ججز روسٹر اور ریگولر کاز لسٹ جاری
ترمیمی بلز کا قانون بننا
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے ہیں، اور ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
بلز کی تفصیلات
قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پیر کو چھ بلز کی منظوری دی جس کے تحت آرمی، نیول، اور ایئر فورس چیفس کی مدت اب تین سال سے بڑھ کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا، جس کی صدر نے بھی منظوری دی۔