فیصل آباد: محلے دار نے چیز دلانے کے بہانے 10 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) - ایک محلے دار نے 10 سالہ بچی کو دکان سے چیزیں دلوانے کے بہانے ویران مقام پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانےپر چین کا رد عمل
واقعے کی تفصیلات
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے بوگنی میں پیش آیا۔ کاشف نامی شخص کی 10 سالہ بیٹی گھر سے باہر موجود تھی کہ ایک محلے دار، سیف، نے اسے دکان سے کھانے کی چیزیں دلوانے کے بہانے ساتھ لے جا کر زیادتی کی۔
پولیس کی کاروائی
ملزم نے بچی کو ایک ویران جگہ لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بعد فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر بچی کو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی۔