بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، شادی کی تصاویر سامنے آگئیں
ثنا سلطان کا نکاح
مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
نکاح کی تقریب کی تفصیلات
بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا سلطان نے محمد واجد سے نکاح کیا ہے۔ ان کے نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی جو ایک انتہائی ذاتی نوعیت کی تقریب تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگی علاؤ الدین بارڈ مارخور پنجاب اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، ٹاپ سیڈز کی فتوحات
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر
ثنا سلطان نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی طویل کیپشن بھی لکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض: مختلف وزارتوں کے 358 اہلکار شک کی بنیاد پر زیرِحراست
خوشی کا اظہار
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا مگر چند الفاظ کے ذریعے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ الحمدللّٰہ! میں عاجزی اور خوشی کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے مدینہ جیسی پاکیزہ اور مقدس جگہ پر اپنے واجد جی کے ساتھ نکاح کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ میں بھی بھارتی ڈرون گرا دیاگیا
دوستی سے محبت کی طرف
ثنا نے مزید لکھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔
مبارکباد کا سلسلہ
اداکارہ کو ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ متعدد سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی اداکارہ کو نکاح کی مبارکباد دی۔








