کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں حادثات کی ایک تسلسل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بے لگام ڈمپر اور واٹر ٹینکر مافیا کی تیز رفتاری کے باعث کورنگی، ملیر کینٹ، سپر ہائی وے اور یونیورسٹی روڈ پر پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 3 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید
پہلا حادثہ: سپر ہائی وے پر دو خواتین کی ہلاکت
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سپر ہائی وے جمالی پل اٹک پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو راہگیر خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد گاڑی والا فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل دوبارہ کب شروع ہوگا؟
دوسرا حادثہ: یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کا تصادم
یونیورسٹی روڈ سماما شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری، جس سے منیر نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا محفوظ رہا۔ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں گاڑی سے مرد اور خاتون کی برہنہ لاشیں برآمد
تیسرا حادثہ: کورنگی گودام چورنگی پر موت
کورنگی گودام چورنگی پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
چوتھا حادثہ: ملیر کینٹ میں تصادم
صفورہ گوٹھ سے ملیر کینٹ جاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی اور ڈمپر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی تباہ ہوگئی اور تین جوان معمولی زخمی ہوئے۔ ڈمپر اور ڈرائیور کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔