سموگ کا مسئلہ ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کوششوں پر بھارتی اخبار کا “جواب ” آ گیا

سموگ کا مسئلہ

لاہور ( نیوز ڈیسک) سموگ کا مسئلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں پر بھارتی اخبار کا "جواب" آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: This Month’s Nepal: Announcement of the Final Squad for the Women’s Soft Championship

ماحولیاتی مسائل پر فوری کارروائی کی ضرورت

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کی کوشش فوری ایکشن طلب ہیں۔ بھارت اور پاکستان کو سموگ کے خلاف اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، فضائیں سرحد پار آلودگی پھیلا رہی ہیں۔ اجتماعی اقدامات کیے جائیں، مل کر کام کرنے سے ماضی نہیں بدلے گا، لیکن آنے والی نسلیں سنور جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر ہونیوالی سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، مولانا عطا الرحمان

بھارتی اخبار کا مؤقف

بھارتی اخبار "انڈین ایکسپریس" نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بھارت اور پاکستان کو سموگ کے خلاف کیوں اکٹھا ہونا چاہیے؟ فطرت قومی سرحدوں کا احترام نہیں کرتی، فضائی سرحدوں کے پار آلودگی پھیلا رہی ہیں۔ اجتماعی کارروائی، جیسے کہ ڈیٹا کا اشتراک، مشترکہ منصوبے اور ٹیکنالوجی کا اشتراک ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شو میں امیتابھ بچن کے لیے لائی ایسی ‘نایاب’ چیز جو سب کو حیرت میں ڈال گئی

مریم نواز کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت

"جنگ" کے مطابق بھارتی اخبار نے لکھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خطے میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور سموگ سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ برصغیر میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مریم نواز کی کوششیں فوری ایکشن طلب ہیں۔

سرحدی مسائل اور ماحولیاتی اثرات

موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کی کوششیں کی گئیں مگر سب سے بڑی رکاوٹ بڑے پیمانے پر سرحدی مسائل ہیں۔ دونوں اطراف ماحولیاتی مسائل بہت زیادہ ٹھوس شکل اختیار کر گئے ہیں اور لاکھوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ رواں برس فصلوں کی باقیات کو جلانے اور دیوالی جیسے تہواروں نے فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ کیا۔ بھارت اور پاکستان کے کئی شہر 6 بڑے ایئر شیڈز میں گھرے ہیں، ایئر شیڈ ایسا علاقہ ہے جہاں فضائی آلودگی جیسے کہ ذرات، گیسیں اور کیمیکلز جمع ہوتے ہیں۔ دہلی اور لاہور بھی ان ایئر شیڈز میں آتے ہیں اور دوسرے خطوں میں آلودگی میں اضافے سے متاثر ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...