کراچی میں سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر کا افتتاح ، صوبے سے شدت پسندوں کو ختم کرنا ہوگا: مراد علی شاہ

سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر کا افتتاح
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاوَنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے فیوژن سینٹر کا افتتاح کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا:شاہ محمود قریشی
افتتاحی تقریب کی اہم شخصیات
وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان
پراجیکٹ کی تفصیلات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ سال سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کے قیام کے لئے 772 ملین روپے کی منظوری دی تھی۔ منصوبہ قومی ادارے این آر ٹی سی نے مکمل کیا ہے، جس کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز کے آف لائن اور آن لائن ڈیٹا بیس کو مربوط کیا جا رہا ہے۔ فیوژن سینٹر جدید آلات سے لیس ہے اور فیصلہ سازی میں مدد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے 20 لاکھ افراد کی جبری منتقلی کی تیاری؟ اسرائیل نے خطرناک منصوبہ بنا لیا
وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب
سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں شدت پسندی میں ملوث افراد اور گروہوں کا سدباب کرنا ہوگا۔ حکومت سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امارات کے 18 ارب پتی افراد کے پاس کتنی دولت ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ.
سندھ پولیس کی قربانیاں
ان کا کہنا تھا کہ قومی جذبے سے کام کرنے پر سندھ پولیس کے تربیت یافتہ جوانوں پر فخر ہے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سندھ پولیس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ پولیس جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور سندھ پولیس کا غیر متزلزل عزم اور ہمت قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے کشیدگی بڑھا دی ہے ، کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل کا بیان
فیوژن سینٹر کی ٹیکنالوجی
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ پولیس اور اس کے دیگر ذیلی ونگز کو ٹیکنالوجی سے مضبوط کیا ہے تاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا جائے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی کوششیں
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس خاص طور پر سی ٹی ڈی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پولیس کے ساتھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کی بحالی میں محنتوں کی بھی تعریف کی۔