اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعات 144 نافذ
پنجاب حکومت کا اہم اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے قومی معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
ضلع اٹک میں پابندی کی تفصیلات
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضلع اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر دفعہ 144 کے تحت 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کا گاؤں پر حملہ، 124 افراد ہلاک، 100 زخمی
نوٹیفیکیشن کی معلومات
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی اور کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ آرڈرز کے مطابق دریائے سندھ کے اطراف کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 90 یوم کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزارت کے ترجمان کی وضاحت
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پلیسر گولڈ قومی خزانے کیلئے اہم ترین معدنیات میں سے ایک ہے اور اٹک کی حدود میں دریائے سندھ کے اطراف پلیسر گولڈ کی غیر قانونی مائیننگ کی شکایت موصول ہوئی۔ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔








