توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
تو تھا خانہ ٹو کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ریسکیو ٹیم موقع پر 15 منٹ میں پہنچ گئی تھی لیکن وقت کم اور پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا: ڈی جی ریسکیو کے پی کے
عدالت کی کارروائی
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب کے بغیر مختلف ممالک کے علاقوں پر قبضے جاری ہیں، انسانی بحران ہر گزرتے لمحے بڑھ رہا ہے :اسحاق ڈار
وکیل کی درخواست
وکیل صفائی سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں میں کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں، اس لئے وقت دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے روش نہ بدلی تو آخر تک لڑیں گے، چین کا ٹیرف کے معاملے پر امریکا کو انتباہ
پراسیکیوشن کا مؤقف
پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بریت درخواستیں تاخیری حربے ہیں، عدالت فرد جرم عائد کرنے کے لیے 3 تاریخیں دے چکی ہیں مگر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی، فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے۔
آئندہ سماعت
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔








