الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف مرد نکلی ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

الجیریا کی خاتون باکسر کی میڈیکل رپورٹ
الجیرز (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر تشریف آوری، اہل خانہ سے تعزیت
رپورٹ میں حیران کن انکشاف
نجی ہم ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 25 سالہ باکسر کی رپورٹ میں مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سزا یافتہ قیدیوں کے حوالے سے اہم اصولی فیصلہ کر لیا گیا
پیرس اولمپک گیمز کی کامیابی
ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ایونٹ کے دوران ان کی جسامت کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او شہید
سوشل میڈیا پر ردعمل
ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان سے سونے کا تمغہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ: حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا
میڈیکل رپورٹ کے تجزیے
لیک ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں طبی حوالے دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راونڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
اینجلہ کیرنی کا انکار
اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیونکہ ان کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔