ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سپاہی شہید 4 زخمی
مہم جوئی کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی پر خوارجی دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں دو سپاہی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریضوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ڈاکٹر کو سزا
شہید سپاہیوں کی شناخت
وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید سپاہی شیر الرحمٰن اور سید امین نے خوارجی دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق شہید سپاہی شیر الرحمٰن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے جبکہ شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوم آزادی کی تقریب کے دوران ایک لڈو ملنے پر شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی
زخمی سپاہیوں کی تفصیلات
اس کے علاوہ زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا اعلان: اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کے لیے تیار، اگر مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں حملہ نہیں کریں گے
علاج اور دیکھ بھال
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف سی کا عزم
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ملانے کے لیے پرعزم ہے، ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیوں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔








