ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سپاہی شہید 4 زخمی

مہم جوئی کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی پر خوارجی دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں دو سپاہی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
شہید سپاہیوں کی شناخت
وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید سپاہی شیر الرحمٰن اور سید امین نے خوارجی دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق شہید سپاہی شیر الرحمٰن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے جبکہ شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش: پشاور کے صارفین کو درپیش چیلنجز
زخمی سپاہیوں کی تفصیلات
اس کے علاوہ زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے: ڈاکٹر حسین قادری کا دعائیہ تقریب سے خطاب
علاج اور دیکھ بھال
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف سی کا عزم
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ملانے کے لیے پرعزم ہے، ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیوں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔