چاہت فتح علی خان نے اپنا موازنہ ایک مشہور اداکارہ سے کردیا
چاہت فتح کا موازنہ ہانیہ عامر کے کردار سے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" میں اداکارہ ہانیہ عامر کے کردار "شرجینا" سے چاہت فتح علی خان نے خود کا موازنہ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت سے اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور اُن کے بیٹے کو قتل کردیا گیا
ہانیہ کا نو میک اپ لُک
اس ڈرامے میں ہانیہ عامر کا نو میک اپ لُک سب کو ایسا بھایا کہ کیا ناصرف لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی شرجینا کی خوبصورتی کے قصیدے پڑھتی نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افراد کی گرفتاری پر کانگریس بھی بول پڑی
چاہت فتح کی ویڈیو
جہاں ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا اعتراف ساری دنیا کر رہی ہے، وہیں پاکستان میں بے سرے گلوکار قرار دیے جانے والے چاہت فتح علی خان نے بھی شرجینا کے لیے ویڈیو جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف ہتک عزت کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
چاہت کا گانا
ویڈیو کے آغاز میں چاہت فتح "کبھی میں کبھی تم" کو اپنے بے سُرے انداز میں گاتے سنائی دیے اور کہا کہ 'یہ میرا اگلا گانا نہیں ہے بلکہ یہ ڈراما ہے جو میں گزشتہ کئی ماہ سے دیکھ رہا ہوں'۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی قتل کرکے خودکشی کر لی
فہد مصطفیٰ کی تعریف
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس میں فہد مصطفیٰ نے بہت بہترین کام کیا ہے، مجھے لگتا ہے فہد بھائی آپ اپنے فن کی بلندیوں پر ہیں، آپ نے کوشش کرنی ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط میں آپ نے خودکشی نہیں کرنی، مایوس نہیں ہونا، کیونکہ شرجینا آپ کی ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف سابقہ اداکارہ نور بخاری کے گھر بچے کی پیدائش
ڈمپل کا ذکر
اس کے بعد چاہت فتح نے شرجینا کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کا ذکر چھیڑتے ہوئے کہا کہ 'شرجینا کے بھی گالوں پر ڈمپل پڑتے ہیں اور میرے بھی'۔
سوشل میڈیا پر ہلچل
چاہت فتح کا اپنا موازنہ شرجینا سے کرنا سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر گیا ہے اور مداح ہانیہ عامر سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح اپنے ڈمپل ختم کروا کر انہیں بھروا دیں۔








