ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی
پشاور میں ایک بیٹے کی عظیم قربانی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے اپنے بیمار والد کے لیے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے نئی زندگی دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
حقیقی مسیحا کی کہانی
دوسروں کی زندگی بچانے والے ڈاکٹر کو مسیحا کہا جاتا ہے مگر پشاور کا ایک بیٹا اپنے والد کے لیے حقیقی مسیحا ثابت ہوا۔ پشاور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ٹرینی آفیسر ڈاکٹر مجاہد نے بیمار والد کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا جو اس وقت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ لاہور میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر مجاہد کے والد کا ٹرانسپلانٹ 30 اکتوبر کو ہوا۔ ڈاکٹر مجاہد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، تاہم ان کی صحت خطرے سے باہر ہے جبکہ ان کے والد عبدالستار بھی صحت مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس ؛26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے دلچسپ ریمارکس
خاندان کا احساسات اور جذبات
ڈاکٹر مجاہد کے بھائی بہار علی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر چھوٹا بھائی ہے مگر اس نے والد کو نئی زندگی دے کر بڑا کام کر دکھایا۔ بھائی کے مطابق والد کو ہیپٹائیٹس کی وجہ سے صحت کی خرابی کی شکایت رہتی تھی۔ گذشتہ مہینے جب مکمل ٹیسٹ کروائے گئے تو انہیں ٹرانسپلانٹ کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ والد کے جگر کے ٹرانسپلانٹ کا سنتے ہی چھوٹے بھائی ڈاکٹر مجاہد نے عطیہ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔ پورے خاندان کے احساسات اور جذبات ناقابل بیان ہیں۔ ڈاکٹر نے تمام نوجوانوں کے لیے مثال قائم کر دی ہے۔
خوشی کا سماں
بہار علی نے کہا کہ 'پورے خاندان میں خوشی کا سماں ہے، دونوں کی صحتیابی پر سب بہت خوش ہیں۔' ڈاکٹر مجاہد کی کامیاب سرجری کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر مجاہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ 'ڈاکٹر مجاہد خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خدمت گزار ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ہمیشہ مریضوں کی خدمت کی۔'