اسد قیصر کی وفد کے ساتھ مولانا سے ملاقات ، میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے
تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان جےیوآئی(ف) کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے تین رکنی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا
حکومت کی تنقید
جےیوآئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین کی روح سے غداری کی ہے اور جےیوآئی سے کمٹمنٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے فسطایت کی انتہا کردی ہے، اور جو ترامیم وہ کررہے ہیں، اس کے اثرات ان کے اپنے گلے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
26ویں ترمیم کے بارے میں رائے
ترجمان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کے بعد مولانا کے کردار کو سراہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر کی قیادت میں آنے والا تحریک انصاف کا وفد میڈیا سے گفتگو کے بغیر روانہ ہوگیا۔