بچے کے پیٹ سے بلیڈ، گھڑی اور کیل برآمد، ڈاکٹر حیران

بھارت میں حیرت انگیز واقعہ
اتر پردیش (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کم عمر طالبعلم کے پیٹ سے 56 اقسام کی دھاتی اشیاء برآمد ہونے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: سکولوں میں ٹوپی اجرک کا تحفہ اور بچوں کو استقبال کیلئے کھڑا کرنے پر پابندی عائد
طالب علم کی حالت
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں نویں جماعت کا 15 سالہ طالب علم آدتیہ طویل عرصے سے پیٹ میں درد اور سانس لینے میں پریشانی کی شکایت میں مبتلا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
دھات کی اشیاء کی دریافت
جب بچے کے پیٹ کا بار بار الٹراساؤنڈ کرایا گیا تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے، کیونکہ بچے کے پیٹ میں دھات کی 56 اشیاء، جن میں گھڑی کے چھوٹے سیل، بلیڈ کے ٹکڑے اور کیل وغیرہ شامل تھے، ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، لوبیہ کی کھیپ میں ایمفیٹامین کی 6 لاکھ 46 ہزار گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
آپریشن اور نتیجہ
ڈاکٹرز نے بچے کا فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور 27 اکتوبر کو آپریشن ہوا لیکن جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
آپریشن کر کے تمام چیزیں نکال کر اس کا پیٹ بالکل صاف کر دیا گیا، اس کے بعد اگلے ہی دن 28 اکتوبر کی رات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ آدتیہ کے گلے کا الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا لیکن گردن میں زخم کے کوئی نشانات نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ خان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا، کوئی شوبز شخصیت شریک نہ ہوسکی
والد کا بیان
آدتیہ کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا سرجری کے ایک دن بعد ہی چل بسا کیونکہ اس کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی اور اس کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر گیا تھا۔
حیرانی کی بات
مزید حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تمام اشیاء بچے کے پیٹ میں کیسے گئیں؟ کیونکہ غذا کی نالی کے اندر نہ تو کوئی زخم ہے اور نہ اس اتنی گنجائش کہ یہ چیزیں بآسانی وہاں سے گزر کر معدے میں جاسکیں۔