الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

کراچی میں شوکاز نوٹس جاری

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم الرحمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کتے سے بچنے کی کوشش میں نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گرکرہلاک

نوٹس کی تفصیلات

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ایڈیشنل کمشنر ضلع وسطی 1 محمد عاصم عباسی کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یو سی 8 الفلاح نارتھ ناظم آباد ضلع وسطی کے چیئرمین حافظ نعیم الرحمان نے 3 نومبر کو یو سی 5 کے سنگھم گراؤنڈ بلاک 9 فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی سے منسلک این جی او الخدمت کے آئی ٹی سے متعلق پروگرام بنو قابل میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی حالانکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران بڑے جلسے اور تقریبات پر پابندی ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح وہ ضابطہ اخلاق سے متعلق پیرا 16 بی، 27، 29، 30 اور پیرا 32 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا حافظ نعیم الرحمان آج (6 نومبر) کو دوپہر 3 بجے ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...