ملکہ برطانیہ کمیلا پارکر چیسٹ انفیکشن میں مبتلا

ملکہ کمیلا پارکر کی صحت کی خرابی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی ملکہ کمیلا پارکر چیسٹ انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔ بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق معالج نے ملکہ کو کچھ وقت کےلیے آرام تجویز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، وسیم اکرم نے اندر کی بات بتا دی
شاہی ذمہ داریوں سے دوری
بکنگھم پیلس لندن کے مطابق ملکہ برطانیہ ناسازی طبع کے باعث رواں ہفتے شاہی ذمہ داریوں سے دور رہیں گی۔
بہتری تک آرام
شاہی محل کا کہنا ہے کہ 77 سالہ ملکہ برطانیہ مکمل صحتیابی تک گھر پر آرام کریں گی۔