معاہدہ کی خلاف ورزی: پی ایچ اے نے کثیر المنزلہ عمارت مسمار کر دی
لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایک موثر آپریشن کا آغاز کیا اور معاہدہ کی خلاف ورزی پر ایک کثیر المنزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان اور یقین کا معجزہ: نواب کی بیٹی کی زندگی کا حیرت انگیز واقعہ
معاہدے کی خلاف ورزی
اندرون موچی دروازے میں واقع پی ایچ اے کی ملکیتی جگہ پر ایک باکسنگ اکیڈمی کو 2000 مربع فٹ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی، مگر مالکان نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی جگہ پر تعمیرات کر لی تھیں۔ پی ایچ اے نے اکیڈمی کو غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کے لیے متعدد نوٹس دیئے تھے جس کے بعد پاسداری میں ناکامی پر پی ایچ اے نے باکسنگ اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ترین فیچرز سے بھرپور ایلنترا ہائبرڈ ، اب پاکستان میں بھی
آپریشن کی تفصیلات
پی ایچ اے زون ٹو کی ٹیموں نے ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کے حکم پر اے ڈی جی زیشان نصراللہ رانجھا نے کی۔ پی ایچ اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی نفری نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔
کارروائیاں جاری رہیں گی
اس حوالے سے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ تجاوزات اور گرین ایریاز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔